جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

مسلم لیگ ن کے ایم پی اے کاشف محمود چودھری نااہل قرار

مسلم

اسلام آباد : ہائی کورٹ نے مسلم لیگ ن کے ایم پی اے کاشف محمود چودھری کو نااہل قرار دے دیا۔ عدالت نے الیکشن کمسن کو کاشف محمود چودھری کو ڈی سیٹ کرنے کا حکم بھی دے دیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے اوپن کورٹ میں ن لیگی ایم پی اے کاشف محمود چودھری کی نااہلی کا فیصلہ سنادیا۔

فیصلے میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے لیگی ایم پی اے کاشف محمود چوہدری کو نااہل قراردے دیا اور کہا الیکشن کمیشن کاشف محمود چودھری کو ڈی سیٹ کرے۔

عدالت نے 5 نومبر کو وکلا کے دلائل مکمل ہونے پر لیگی کے ایم پی اے کاشف محمود کا فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: مسلم لیگ (ن) کے مرکزی سیکریٹریٹ پر ایف آئی اے کا چھاپہ

درخواست گزار عبدالغفار نے کاشف محمود کی نااہلی کیلئے درخواست دائر کی تھی۔ درخواست گزار عبدالغفار کے وکیل محمد سرور چوہدری نے کہا تھا کہ جعلی ڈگری کی بنیاد پر کاشف چوہدری نے 2018 کی الیکشن میں حصہ لیا۔

درخواست گزار کے مطابق بیان حلفی میں 2018 کے الیکشن میں 2013 کی الیکشن میں اپنی نااہلی کا ذکر نہیں کیا اور اصل حقائق چھپائے اور جھوٹا بیان حلفی داخل کیا۔

متعلقہ خبریں