جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

مسلم لیگ (ن) نے کابینہ کی ذیلی کمیٹی کے بائیکاٹ کی خبروں کی تردید کردی

مسلم لیگ (ن)

اسلام آباد : مسلم لیگ (ن) نے کابینہ کی ذیلی کمیٹی کے بائیکاٹ کی خبروں کی تردید کردی ہے۔ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ہمیں کسی کمیٹی کے اجلاس میں آج دعوت دی گئی اور نہ ہی ہم نے بائیکاٹ کیا ہے۔

نواز شریف کی بیرون ملک روانگی سے متعلق فیصلوں میں تاخیر کے باعث افواؤں نے جنم لینا شروع کردیا ہے۔ مسلم لیگ (ن) نے کمیٹی کے آج کے ہونے والے اجلاس کے بائیکاٹ کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں مدعو ہی نہیں کیا گیا ہے۔

مریم اورنگزیب نے کمیٹی کے بائیکاٹ کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں کسی کمیٹی کے اجلاس میں آج دعوت دی گئی اور نہ ہی ہم نے بائیکاٹ کیا ہے۔ جب دعوت ہی نہیں ملی تو بائیکاٹ کیسا؟ قانونی ٹیم کی مشاورت بارے حتمی فیصلہ ہونے پر آگاہ کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں : نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے پر فیصلے کا اعلان آج ہوگا

انہوں نے کہا کہ عطاء تارڑ اور ڈاکٹر عدنان گزشتہ روز کمیٹی کو مؤقف سے آگاہ کر چکے ہیں، پارٹی کی جانب سے کمیٹی کے بائیکاٹ کی خبر بے بنیاد اور گمراہ کن ہے۔

عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ اجلاس کا بائیکاٹ نہیں کیا گیا ہے۔ صبح ہونے والے اجلاس کی اطلاع نہیں دی گئی، اگر بلایا گیا تو ضرور جائیں گے۔ عدالت میں ضمانتی مچلکے جمع کرا چکے، اب ہم  کسی قسم کا کوئی شیورٹی بانڈ نہیں دیں گے۔

متعلقہ خبریں