جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

ن لیگ نے عوامی فلاح سے زیادہ شوبازی منصوبوں کو ترجیح دی : فیاض الحسن چوہان

ن لیگ نے عوامی فلاح

لاہور : فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ ن لیگ نے عوامی فلاح سے زیادہ شوبازی منصوبوں کو ترجیح دی، ن لیگ کے ہاتھ میں قومی خزانہ ‘‘بندر کے ہاتھ میں ماچس’’ کے مترادف تھا۔

وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن کے ادوار میں بنیادی فرق ترجیحات کا ہے۔ ن لیگ نے عوامی فلاح سے زیادہ شوبازی، خود نمائی اور زیادہ کک بیکس والے منصوبوں کو ترجیح دی۔

انہوں نے کہا کہ اس کی واضح مثال لاہور اورنج لائن میٹرو ٹرین اور میانوالی میں صاف پانی کی فراہمی کے منصوبوں کا موازنہ ہے۔ دونوں منصوبوں سے روزانہ تقریباً ڈھائی لاکھ افراد مستفید ہونگے۔ لیکن اورنج لائن میٹرو ٹرین کی لاگت تقریباً 300 ارب جبکہ میانوالی صاف پانی منصوبے کی 3.2 ارب روپے ہے۔

یہ بھی پڑھیں : این آر او مانگنے والوں پر لعنت بھیجتا ہوں : مراد سعید

ان کا کہنا تھا کہ اورنج لائن میٹرو ٹرین کے سلسلے میں حکومت کو آئندہ بیس سال تک چین کو قرضوں کی واپسی کرنا ہو گی۔ میانوالی صاف پانی منصوبہ شمسی توانائی پر چلنے والا اور کم ترین آپریشنل اخراجات کا حامل منصوبہ ہے۔ اورنج لائن میٹرو ٹرین پر حکومت کو فو سواری 130 روپے اور سالانہ 5.62 ارب روپے سبسڈی برداشت کرنا ہو گی۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ سارے صوبے کے فنڈز وسطی پنجاب میں لگا کر ن لیگ نے دوسرے علاقوں کی عوام کے ساتھ شدید زیادتی کی۔ 73 سال بعد میانوالی کی علاقے خٹک بیلٹ کے 87 دیہات اور 151 بستیوں کے لوگ پہلی بار منتخب حکومت کو دعائیں دے رہے ہیں۔ ن لیگ کے ہاتھ میں قومی خزانہ ‘‘بندر کے ہاتھ میں ماچس’’ کے مترادف تھا۔

متعلقہ خبریں