جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

مسلم لیگ (ن) کا مہنگائی کیخلاف پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر احتجاج

مہنگائی کیخلاف پارلیمنٹ

اسلام آباد : مسلم لیگ (ن) کے زیر اہتمام پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر مہنگائی کیخلاف احتجاج کیا گیا۔

مسلم لیگ ن نے رانا تنویر کی قیادت میں پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر مہنگائی کیخلاف احتجاج کیا۔ احتجاج میں لیگی ممبران پارلیمنٹ نے نعرے بازی بھی کی۔ ‘‘چینی کو سستا کرو’’ ‘‘چینی چوروں کو سزا دو’’ کے نعرے لگائے گئے۔

یہ بھی پڑھیں : وزیراعظم اب مہنگائی کی کمر توڑنے جا رہے ہیں: اسد عمر

اراکین پارلیمنٹ نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھائے احتجاج کیا۔ اس موقع پر رانا تنویر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے مہنگائی کی تحقیقات کروائی ہے۔ تحقیقاتی رپورٹ وزیراعظم کو موصول ہو گئی، رپورٹ کو پبلک کرکے پارلیمنٹ میں بحث کرائی جائے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم ہمیشہ کی طرح اپنے قریبی ساتھیوں کو بچائیں گے، ہمارا احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا۔

رانا تنویر نے وزیر اعظم عمران خان سے استعفیٰ اور نئے انتخابات کا مطالبہ کیا۔

متعلقہ خبریں