جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

ن لیگ کا اپوزیشن اور حکومت کے درمیان دوستانہ کرکٹ میچ کھیلنے سے انکار

کرکٹ میچ

لاہور: ن لیگ نے حکومت اور اپوزیشن کے درمیان دوستانہ کرکٹ میچ کی حکومتی دعوت مسترد کردی۔

مسلم لیگ ن نے پنجاب حکومت کی جانب سے دوستانہ کرکٹ میچ کھیلنے کی دعوت دو ٹوک اندار میں ٹھکرا دی، لیگی رہنماؤں کے مطابق چاہے کرکٹ ہو یا کوئی اور تقریب کسی صورت گورنر ہاؤس پنجاب میں داخل نہیں ہوں گے۔

لیگی رہنماؤں کا مزید کہنا تھا کہ حکومت ایک طرف اپوزیشن کو چور کہتی ہے اور دوسری جانب کرکٹ کھیلنے کی دعوتیں بھی دیتی ہے۔ پنجاب حکومت کرکٹ میلے سجانے کی بجائے عوامی مسائل کے حل کیلئے اقدامات اٹھائے۔

یہ بھی پڑھیں: فیاض الحسن کا رانا مشہود سے ٹیلیفونک رابطہ، حکومتی و اپوزیشن اراکین کرکٹ ٹاکرے سے متعلق گفتگو

دوسری جانب فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ لگتا ہے مسلم لیگ ن بھی نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کی ٹیم کی طرح سازش کا شکار ہوگئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ لیگی قیادت ملک دوستی کا ثبوت دیتے ہوئے کرکٹ کے میدانوں کو آباد کرنے میں ہماری مدد کرے۔ مسلم لیگ ن کی قیادت سوچ لے کہ ان کے انکار سے لاکھوں کرکٹ فینز کے چہروں پر مایوسی چھا جائے گی۔

متعلقہ خبریں