جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

ن لیگ سیاست کے بجائے فلمیں بنانے کا کام شروع کردے: فواد چودھری

فواد چودھری

جہلم : فواد چودھری کا کہنا ہے کہ ن لیگ سیاست کے بجائے فلمیں بنانے کا کام شروع کردے، پاکستان میں عمران خان کے مقابلے کا کوئی لیڈر موجود نہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کا خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ن لیگ لوگوں کو لالچ دے کر الیکشن لڑتی ہے، ووٹ کو 2 ہزار روپے میں خریدنا ووٹ کو عزت دینا ہے؟۔

انہوں نے کہا کہ 1990 کا الیکشن ن لیگ نے دھاندلی سے جیتا تھا، ن لیگ سیاست کے بجائے فلمیں بنانے کا کام شروع کردے۔

یہ بھی پڑھیں: جھوٹی خبر کو پھیلانا آسان ہے، ثاقب نثار کی آڈیو کا فرانزک نہیں کرا سکتے : فواد چوہدری

ان کا کہنا تھا کہ اداروں کو بلیک میل نہیں کیا جاسکتا، پاکستان میں عمران خان کے مقابلے کا کوئی لیڈر موجود نہیں۔

متعلقہ خبریں