جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

مسلم لیگ ن اقتدار میں آکر قوم کو ایک بار پھر مصائب سے نجات دلائے گی: شہباز شریف

شہباز

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے ڈسکہ الیکشن میں کامیابی پر اظہار تشکر اور مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ووٹ کی جنگ لڑنے والے کارکنان اور رہنماؤں کا جمہوری جدوجہد میں سنہری حروف سے نام لکھا جائے گا۔

اپوزیشن قومی اسمبلی شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ڈسکہ کے عوام نے ثابت کردیا کہ دھونس، دھاندلی، گولی، اغوا، ووٹ چوری سے عوام کو نواز شریف اور مسلم لیگ (ن) سے دور نہیں کیا جاسکتا ہے، عوام کی محبت اور اعتماد ہی ہماری سب سے بڑی دولت اور کمائی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج پورے پاکستان سے وہی آواز آرہی ہے جس کا فیصلہ ڈسکہ کے عوام نے دیا ہے۔ غریبوں کے چولہے پھر جلیں گے، زراعت اور کسان پھر پھلیں پھولیں گے، صنعت کا پہیہ پھر رواں ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: 10 اپریل ووٹ چور، کرپٹ ٹولے کیلئے یوم حساب ثابت ہوگا: حمزہ شہباز

ان کا کہنا تھا کہ عوام اور کارکنان حوصلے بلند رکھیں، ان کی محنت رنگ لارہی ہے۔ نوازشریف کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) اقتدار میں آکر قوم کو ایک بار پھر مہنگائی، بے روزگاری کے مصائب سے نجات دلائے گی۔

شہاز شریف نے کہا کہ ملک و قوم کی ترقی، خوشحالی اور روشن مستقبل کا چھین لیا جانے والا سفر پھر اسی جذبے سے شروع کریں گے۔

متعلقہ خبریں