جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

مسلم لیگ ن خوشاب کے ضمنی انتخاب میں تہتر ہزار سے زائد ووٹ لے کر کامیاب

تہتر ہزار سے

لاہور : ن لیگ کے امیدوار خوشاب کے ضمنی انتخاب میں تہتر ہزار سے زائد ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے۔

پنجاب اسمبلی کے حلقے پی پی چوراسی کا میدان نواز لیگ نے مار لیا۔ خوشاب الیکشن میں پولنگ کے ساڑھے آٹھ گھنٹوں بعد ووٹوں کی گنتی مکمل ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں : ن لیگ کے پاس دھاندلی کے ثبوت ہیں تو الیکشن کمیشن جائے: بلاول بھٹو

غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق نواز لیگ کے اُمیدوار نے تہتر ہزار سے زائد ووٹ لے کر کامیابی اپنے نام کرلی، جبکہ پی ٹی آئی اُمیدوار باسٹھ ہزار نو سو تین ووٹ حاصل کرکے دوسرے نمبر پر رہے۔

ضنی انتخاب میں کامیابی پر مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف اور نائب صدر مریم نواز نے کارکنوں کو مبارک باد دی۔

متعلقہ خبریں