جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

تحریک انصاف نے مسلم لیگ (ن) کی اہم وکٹ گرادی

تحریک انصاف نے مسلم لیگ

مسلم لیگ ن کے اہم رکن اور سابق وفاقی وزیر امین الحسنات نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی۔

سرگودھا: رہنما پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی کا پیر امین الحسنات کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں کہانا تھا کہ پیر حسنات شاہ کی شمولیت سے سرگودھا میں پی ٹی آئی کو تقویت ملے گی، ہم سب پیر حسنات کو خوش آمدید کہنے کے لیے جمع ہیں۔

شاہ محمود نے کہا کہ پیر حسنات شاہ ضلع سرگودھا کی نامور شخصیت ہیں، پیر حسنات شاہ سے عرصہ دراز سے روحانی رشتہ ہے، پیر حسنات کا خاندان سیاست میں اہم کردار ادا کرتا رہا ہے۔

فواد چودھری نے کہا کہ سرگودھا میں ن لیگ پیر حسنات کی پی ٹی آئی میں شمولیت سے ختم ہوگی، پنجاب میں (ن) لیگ کا پہلے ہی صفایا ہوچکا تھا، رہی سہی کسر آج پوری ہوگی، سیاسی استحکام کے بغیر معاشی استحکام نہیں آسکتا، بند کمروں کی سیاست کے باعث پاکستان میں مہنگائی کا طوفان آیا۔

پیر امین الحسنات اس موقع پرکہا کہ پی ٹی آئی وفد اور صاحبزاہ نور الحق قادری کو خوش آمدید کہتا ہوں، شاہ محمود قریشی سے میری محبت کا رشتہ بہت پرانا ہے،شاہ محمود قریشی ہمارے خاندان کے سربراہ ہیں، ہم اپنا دل آپ کے راستے میں بچھاتے ہیں۔

یہ پڑھیں : پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کا آج آغاز ہوگا، عوام پیدل چلیں گے : عمران خان

متعلقہ خبریں