جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

ن لیگ کی درخواست منظور، این اے 249 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم

ووٹوں کی دوبارہ گنتی

اسلام آباد : الیکشن کمیشن نے این اے 249 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم دے دیا۔

الیکشن کمیشن نے کراچی کے حلقے این اے 249 میں مسلم لیگ ن کے امیدوار مفتاح اسماعیل کی جانب سے ووٹوں کی گنتی کے لیئے دائر درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے ن لیگ کی درخواست منظور کرلی اور ریٹرننگ افسر کو دوبارہ گنتی کا حکم دیا۔ الیکشن کمیشن نے ہدایت کی کہ تمام امیدوار چھ مئی کو صبح نو بجے آر او آفس پہنچیں۔

مسلم لیگ ن کے وکیل جہانگیر جدون نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ 167 پولنگ اسٹیشن میں فارم 45 مہیا نہیں کیا گیا تھا۔ الیکشن کمیشن نے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا آرڈر دے دیا ہے۔ مسلم لیگ کو ڈسکہ کے بعد دوسری فتح حاصل ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : این اے 249 : ریٹرننگ افسر اور ڈی آر او فریق بن گئے، الیکشن متنازعہ بن چکا ہے : شاہد خاقان

پیپلز پارٹی کے قادر مندوخیل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ نے اعتماد کھو دیا ہے۔ بلاول بھٹو نے کہا ن لیگ کامیاب ہوتی تو خود مریم کو مبارکباد دیتا۔ استعفے دینے کا کہنے والے ایک سیٹ کیلئے بلاول کے پاس ملازم اعلیٰ کو بھیج رہے ہو۔

اہوں نے کہا کہ تمام رزلٹ موجود ہے، انشاءاللہ دوبارہ گنتی میں کامیاب ہوں گے۔ ذلت ن لیگ کا مقدر بن چکی ہے۔ مریم کو جلسے کی ناکامی کا علم ہوا تو کورونا کی وجہ سے ملتوی کر دیا۔

متعلقہ خبریں