جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

گستاخانہ خاکوں کی اشاعت پر وزیراعظم کا مسلم ممالک کے سربراہان کو خط۔

خاکوں

اسلام آباد: فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت پر وزیراعظم عمران خان نے مسلم ممالک کے سربراہان کو خط۔ میں کہا کہ یہودیوں کی ہولو کاسٹ کے خلاف آواز اٹھانے کا طریقہ کار اختیار کرنا ہوگا، مغرب کو بتانا ہوگا نبی پاکﷺ ہمارے لیے کتنے مقدس ہیں۔

فرانس میں اللہ کے نبی ﷺ کی شان میں گستاخی پر امت مسلمہ میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے، معاملے کی نزاکت کو بھانپتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے دنیا بھر کے مسلمان ممالک کے سربراہوں کو خط تحریر کیا ہے۔

خط میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ گستاخانہ خاکوں کے معاملے پر مسلم دنیا یک جہتی کا مظاہرہ کرے اور متحد ہو کر گستاخانہ خاکوں کے خلاف آواز اٹھائیں، مسلم دنیا کے حکمرانوں کو وہی طرز عمل اپنے کا مشورہ دیا ہے جو یہودیوں نے مرگ انبوہ کے خلاف اپنایا تھا۔

اپنے خط میں عمران خان نے کہا کہ مغربی ممالک کی ہولوکاسٹ پر تنقید پر پابندی کا احترام کرتے ہیں، مسلمان ریاستوں کے حکمرانوں کو بھی یہودیوں کے آواز اٹھانے کا طریقہ کار اختیار کرنا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: فرانسیسی سفیر کی دفتر خارجہ طلبی، گستاخانہ خاکوں پر شدید احتجاج

جرمنی کے مشہور حکمران ایڈالف ہٹلر کے دور میں یہودیوں کے قتل عام کو مرگ انبوہ یا ہولوکاسٹ کا نام دیا جاتا ہے۔ اکثر مغربی ممالک میں اس موضوع پر بات کرنے کی پابندی ہے۔

ٹوئٹر پیغام میں خط کا عکس نشتر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے لکھا کہ مغربی ممالک کو بتانا ہوگا نبی پاکﷺ کی ذات مسلمانوں کے لیے کتنی مقدس ہے، مغرب مسلمانوں کے عقائد کا بھی احترام کرے۔

ان کا کہنا تھا کہ گستاخانہ خاکے اور قرآن پاک کو شہید کرنے کے واقعات اسلام فوبیا ظاہر کررہا ہے، مغرب میں مسلمان خواتین کو پسند کے لباس پہننے سے روکا جارہا ہے اور مساجد کو بند کیا جارہا ہے۔

متعلقہ خبریں