جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

وزیراعظم کی آج کی پریس کانفرنس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ ذہنی دباؤ میں ہیں: شاہ محمود قریشی

شاہ

اسلام آباد: شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ آج جو وزیراعظم نے زبان استعمال کی ان کو یہ زیب نہیں دیتی، یہ بھی ایک پریشانی کا عالم ہے جس کا آج انہوں نے پریس کانفرنس کے ذریعے اظہار کیا ہے، وزیراعظم شہباز شریف ذہنی دباؤ میں ہیں۔

رہنما پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی کا جی ٹی وی کے پروگرام ’’لائیو ود مجاہد ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پر امن احتجاج ہمارا آئینی اور قانونی حق ہے، ہم چاہتے ہیں حکومت الیکشن کی تاریخ دے، حکومت الیکشن کی تاریخ دے تو مسائل حل ہوجائیں گے، جو عوام کا مینڈیٹ ہوگا اس کو سب قبول کرلیں گے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ آج جو وزیراعظم نے زبان استعمال کی ان کو یہ زیب نہیں دیتی، یہ بھی ایک پریشانی کا عالم ہے جس کا آج انہوں نے پریس کانفرنس کے ذریعے اظہار کیا ہے، وزیراعظم شہباز شریف ذہنی دباؤ میں ہیں، ملک کی معیشت بگڑتی چلی جارہی ہے، چند دن پہلے کسان احتجاج کررہے تھے، حکومت نے وقتی طور پر کسانوں کو رخصت کردیا، ملک میں ایک عدم استحکام کی کیفیت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان نے ملک اور قوم کیساتھ بدترین بددیانتی کی ہے: وزیراعظم

ان کا کہنا تھا کہ یہ اپنے ذاتی کیسز پر توجہ دے رہے ہیں، نیب ترامیم کے بعد کیسز کو کھٹائی میں ڈالا جارہا ہے، اعلیٰ عدالتوں کے فیصلوں کی نفی کی جارہی ہے، سب دیکھ رہے ہیں کس طرح پاسپورٹ واپس ہورہے ہیں، کس طرح لوگ ملک سے باہر جارہے ہیں، ہم الیکشن کا مطالبہ اس لیے کررہے ہیں کہ ملک بحران کی طرف بڑھ رہا ہے، ڈر ہے کہ کہیں ملک ڈیفالٹ نہ کرجائے، یہ لوگ ملک کے مفاد کے بارے میں سوچ ہی نہیں رہے۔

متعلقہ خبریں