پولیس اور دہشت گرد گلمتی گروپ کے مابین مقابلہ جاری، 2 دہشتگرد ہلاک

نوشہرہ : پولیس اور دہشت گرد گلمتی گروپ کے مابین مقابلہ دو گھنٹے سے زائد وقت سے جاری ہے۔ جس میں 2 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

ڈی پی او نوشہرہ منصور امان کے مطابق نظام پور کی پہاڑیوں میں پولیس اور دہشت گردوں کے مابین مقابلہ ہوا ہے۔ دہشت گردوں اور پولیس کے درمیان ہونے والا مقابلہ دو گھنٹے سے جاری ہے۔ دشوار گزار پہاڑیوں کی وجہ سے مقابلے میں دشواریوں کا سامنا ہے۔

پولیس کی جانب سے ایلیٹ سنٹر سے کمانڈوز اور پولیس کی بھاری نفری طلب کرلی گئی ہے۔ پولیس مقابلے میں گلمتی گروپ کے دو دہشت گرد مارے جاچکے ہیں۔ اس وقت بھی مقابلہ جاری ہے۔