کراچی : پولیس کی بروقت کارروائی، بھتہ خور ملزمان رنگے ہاتھوں دھر لیئے

کراچی: برگیڈ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے بھتہ خور ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔

ایس ایس پی ایسٹ غلام اظفر مہیسر کے مطابق برگیڈ پولیس کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے دو بھتہ خور بھتہ لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیئے ہیں۔ ملزمان کئی روز سے جمشید روڈ کے رہائشی تاجر اشفاق سے 5 لاکھ بھتہ مانگ رہے تھے۔

تاجر اشفاق نے ملزمان کے خلاف تھانہ جمشید کوارٹر میں بھتے کی ایف آئی آر بھی درج کروا رکھی ہے، ملزم سعد سلیم عرف کے کے پہلے بھی بھتہ لیتے ہوئے کورنگی انڈسٹریل ایریا پولیس سے مقابلے میں گرفتار ہوچکا ہے۔ ملزمان کا گروہ تاجروں سے پہلے بھی کئی بار بھتہ وصول کر چکے ہیں۔

ملزمان کے قبضے سے ایک ہینڈ گرنیڈ، ٹی ٹی پستول اور جس نمبر سے بھتہ طلب کیا جارہا تھا وہ موبائل فون اور سم بھی برآمد کر لی گئی ہے۔

ملزم سعد کا تعلق ایم کیو ایم لندن سے ہے۔ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے