جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

تحریک لبیک سے تصادم، لاہور سِول لائن ڈویژن کے پولیس اہلکار زیادہ زخمی ہوئے

سِول لائن ڈویژن

لاہور : تحریک لبیک سے تصادم میں سب سے زیادہ لاہور سِول لائن ڈویژن کے پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔

کالعدم تحریک لبیک کے اسلام آباد کی جانب مارچ کے دوران پولیس کے ساتھ ہونے والے تصادم میں سب سے زیادہ متاثرہ تھانے کے پولیس اہلکاروں کی فہرست سامنے آگئی۔

مظاہرین کے ساتھ جھڑپ میں سِول لائن ڈویژن کے افسران زیادہ زخمی ہوئے۔ قصور پولیس کے بعد دوسرا نمبر سول لائن ڈویژن لاہور کا نکلا ہے، جن میں ایک ڈی ایس پی او 4 ایس ایچ او 10 اہلکاروں سیمت دیگر لاہور میں زخمی ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں : سعد رضوی کو رہا کرنے کے لیے ڈبل بینچ میں اپیل واپس لینے کا فیصلہ

ایم او کالج کے باہر پہلی جھڑپ میں سول لائن ڈویژن کے ڈی ایس پی سیمت 4 ایس ایچ او شدید زخمی ہوئے۔ ایس پی سول لائن صفدر رضا کاظمی ایم او کالج کے باہر کنٹینر کے باہر موجود تھے۔ ڈی ایس پی سول لائن شیخ نوید اکمل کی انگل ٹوٹ گئی۔

ایس ایچ او ریس کوریس رضا عباس ایم او کالج کے باہر شدید زخمی ہوئے۔ مظاہرین نے ایس ایچ او قعلہ گجر سنگھ معسود الرحمن کی انگلیاں توڑ دیں۔ ایس ایچ او گجر پورہ محمد افضل کی بھی ایک انگلی ٹوٹی۔

ایس ایچ او مغل پورہ کے سر پر 10 ٹانکے لگے۔ سول لائن ڈویژن کے ایم او کالج کے باہر 12 اہلکار زخمی ہوئے۔ سول لائن ڈویژن کے ایس ایچ اوز اور دیگر اہلکار شہر سے باہر جھڑپوں میں زخمی ہوئے۔ سول لائن ڈویژن نے لاہور میں پہلی جھڑپ میں دیگر سے اچھا کام کیا۔

متعلقہ خبریں