جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

کراچی میں پولیس مقابلہ، 3 ڈکیت گرفتار

کراچی : پولیس نے مقابلے کے بعد 3 ڈکیتوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

پولیس کے مطابق نرسری کے قریب پولیس اور ڈکیتوں کے درمیان مقابلہ ہوا، فائرنگ کے تبادلے میں ایک زخمی ڈکیت سمیت 3 ملزموں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ڈکیت شہری سے لوٹ مار کررہے تھے کہ پولیس پہنچ گئی۔ دو ڈکیت پولیس کو دیکھ کر رک گئے جبکہ تیسرے ڈکیت نے فرار ہونے کی کوشش کی۔

یہ بھی پڑھیں : کراچی : لڑکی سے مبینہ زیادتی کی کوشش، مقدمہ درج، ملزمان گرفتار

پولیس نے ملزم کا پیچھا تو ملزم فائرنگ کرکے فرار ہونے کی کوشش کی، پولیس کی فائرنگ سے ڈکیت ٹانگ میں گولی لگنے سے زخمی ہوگیا، جسے پولیس نے گرفتار کرلیا۔

متعلقہ خبریں