جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

کراچی میں پولیس مقابلہ، لوٹ مار کرنے والے تین ملزمان گرفتار

تین ملزمان گرفتار

کراچی : پولیس نے مقابلے کے بعد لوٹ مار کرنے والے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن میں پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد ایک زخمی سمیت تین ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزمان بروہی چوک پر شہری معین شاھ سے لوٹ مار کر رہے تھے۔ موقع پر پولیس پہنچی تو ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کردی۔ پولیس کی جوابی فائرنگ سے ملزم اسد عباس ٹانگ میں گولی لگنے سے زخمی ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں : ژوب میں مسافر بس کا سامان سمیت اغواء، لیویز نے تلاش شروع کردی

پولیس نے زخمی کو دو ساتھیوں سائیں بخش اور عبدالرزاق سمیت گرفتار کرلیا، جبکہ ملزمان کا ساتھی اسداللہ فرار ہوگیا۔ ملزمان سے پریڈی کے علاقے سے چھینی ہوئی موٹر سائیکل بھی برآمد کرلی گئی ہے۔

ملزمان سے دو پستول اور مدعی سے چھینے ہوئے پچیس ہزار بھی ملے۔ ملزمان اندرون سندھ کے رہائشی ہیں۔

متعلقہ خبریں