جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

روالپنڈی میں پولیس مقابلہ، واردات کے بعد فرار ہونے کی کوشش ناکام، ایک ملزم گرفتار

واردات کے بعد

روالپنڈی : واردات کے بعد فرار ہونے والے ملزمان کا پولیس سے مقابلہ ہوا، جس کے نتیجے میں ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار ہوگیا۔

روالپنڈی کے علاقے  تھانہ کینٹ کے سرقہ بالجبر میں واردات کے بعد فرار ہونے والے ملزمان کا پولیس سے مڈھ بھیڑ ہوگئی۔ فائرنگ کے تبادلہ میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، جبکہ ساتھی موٹر سائیکل چھوڑ کر فرار ہوگئے۔

واقعہ کی اطلاع پر ایس ڈی پی او کینٹ اور ایس ایچ او کینٹ پولیس نفری کے ہمراہ موقعہ پر پہنچ گئے۔ فرار ملزم کی تلاش و گرفتاری کے لئے علاقہ میں سرچنگ کا عمل جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ن لیگ پنجاب کو 1200 ارب روپے قرضے کی دلدل میں دھنسا کر گئی : فردوس عاشق

ملزمان نے کچھ دیر قبل کامران مارکیٹ میں شہری کے ساتھ سرقہ بالجبر کی واردات کی۔ مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ شہری معجزانہ طور پر محفوظ رہا۔

گرفتار ملزم کے قبضہ سے اسلحہ برآمد کرلیا گیا، جبکہ زیر استعمال موٹر سائیکل پولیس نے تحویل میں لے لی، زخمی ملزم کو اسپتال منتقل کردیا گیا، علاج معالجہ کے بعد جیل بھجوایا جائے گا۔

متعلقہ خبریں