جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

کراچی کے شاہ لطیف ٹاؤن میں پولیس مقابلہ، تین ملزمان زخمی حالت میں گرفتار، تین فرار

تین ملزمان زخمی حالت

کراچی : شاہ لطیف میں پولیس مقابلے کے بعد تین ملزمان زخمی حالت میں گرفتار کرلیئے گئے۔

شاہ لطیف میں ڈاکوؤں کا گروہ شہری سے لوٹ مار کے بعد فرار ہو رہا تھا کہ پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوگیا۔ گشت پر مامور پولیس نے فوری کارروائی کی۔

پولیس کی جوابی فائرنگ کے بعد تین ملزمان زخمی حالت میں گرفتار اور تین ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ زخمی ڈاکوؤں کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ گرفتار ملزمان میں محمد اسلم، فرمان اور ممتاز علی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : کراچی میں پولیس مقابلہ، تین ڈاکو ہلاک اور ایک پولیس اہلکار شہید

گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، چھینے گئے موبائل فونز، نقدی اور دیگر سامان برآمد اور ملزمان کے زیر استعمال چوری شدہ موٹر سائیکل تحویل میں لے لی۔

گرفتار ملزمان کا گروہ ضلع ملیر، سینٹرل، ایسٹ اور کورنگی کے علاقوں میں لوٹ مار کی وارداتوں میں ملوث تھا، جبکہ 100 سے زائد ڈکیتیوں کے مرتکب تھے۔

گرفتار ملزمان اسلم اور فرمان پہلے بھی پولیس سے مقابلوں کے دوران گرفتار ہوئے ہیں۔ ملزمان کیخلاف حیدرآباد اور کراچی کے مختلف تھانوں میں درجنوں مقدمات درج ہیں۔

ملزمان کے فرار ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے تلاش جاری ہے۔ پولیس کیجانب سے ضابطے کی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے، جبکہ برآمد اسلحہ فارنزک کیلئے بھیجا جائیگا۔

متعلقہ خبریں