جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

شیخوپورہ میں پولیس مقابلہ، 3 ڈاکو ہلاک

3 ڈاکو

شیخوپورہ : ناکہ لگا کر لوٹ مار کرنے والے 3 ڈاکو مبینہ پولیس مقابلے میں مارے گئے۔

شیخوپورہ میں چٹی کوٹھی روڈ پر ڈاکو ناکہ لگا کر شہریوں کو لوٹ رہے تھے کہ ڈولفن پولیس موقع پر پہنچ گئی، جنہیں دیکھ کر ڈاکوؤں نے فائرنگ کر دی۔

یہ بھی پڑھیں : شیخوپورہ : موٹر وے پر حادثہ، چار افراد جاں بحق

پولیس اور ڈاکوں میں مقابلہ ہوا، جس کے نتیجے میں 3 ڈاکو ہلاک ہوگئے۔ پولیس کے مطابق ہلاک ڈاکووں کی لاشیں مقامی اسپتال پہنچادی گئی ہیں۔

ڈاکوؤں تاحال شناخت نہیں ہوسکی ہے۔ پولیس کی مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ خبریں