جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

پولیس عرصہ دراز سے نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کا استعمال کرتے رہی : آئی جی خیبر پختونخوا

پولیس عرصہ دراز

پشاور : آئی جی پولیس ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پولیس افسران عرصہ دراز سے نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کا استعمال کرتے رہے۔

نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کے استعمال میں خیبر پختونخوا پولیس بھی کسی سے پیچھے نہیں۔ خیبر پختونخوا اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے استحقاق میں آئی جی پولیس ثناءاللہ عباسی نے پیشی کے موقع پر اعتراف کیا ہے کہ پولیس افسران عرصہ دراز سے 1600 نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کا استعمال کرتے رہے۔

یہ بھی پڑھیں : خیبر پختونخوا میں تمام سرکاری ملازمین کے لیے کورونا ویکسین لازمی قرار

انہوں نے کہا ہے کہ پولیس افسران کے زیر استعمال تمام نان کسٹم پیڈ گاڑیاں واپس کردیں ہیں، جس سے 4 ارب روپے کا فائدہ ہوا۔ اب تک احتساب نظام کے تحت 854 پولیس اہلکاروں کو ملازمت سے فارغ کیا جاچکا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پولیس ایکٹ 2017ءکے تحت محکمہ میں جزا و سزا کا عمل مزید تیز کردیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں