جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

پولیس کارروائی ، اہم کمانڈر گرفتار

کراچی کے علاقے کلاکوٹ میں پولیس کی کارروائی جس میں لیاری گینگ وارکااہم کمانڈر کو گرفتار کر لیا گیاہے ۔

ایس اسی پی سٹی سمیع اللہ سومرو نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا ہے کہملزم ٹارگٹ کلنگ کی 20 سےزائد وارداتوں میں ملوث ہے ،

گرفتار ملزم کابھتہ خوری اورلوٹ مار کی وارداتوں کابھی انکشاف ہوا ہے، ملزم شکیل احمدعرف شکورکڑا کا تعلق لیاری گینگ وارکےغفار زکری گروہ سے ہے۔

پولیس  کا مزید کہنا تھا کہ کارروائی کےدوران ملزم کےدیگرساتھی عارف ، قادر، اورشعیب فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں ۔

ملزم سےبڑی تعداد میں اسلحہ اورمختلف اقسام کی گولیاں برآمد کی گئی ۔

متعلقہ خبریں