جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

کراچی : 12 سال پرانی لاش، پولیس کی مختلف زاوئیوں سے تفتیش، مزید گرفتاریوں کا امکان

مختلف زاوئیوں

کراچی : پولیس نے 12 سال پرانی ملنے والی لاش کے معاملے کی مختلف زاوئیوں سے تحقیق شروع کردی ہے، متوفیہ خاتون کے گرفتار بھائی کے بچوں کو بھی گرفتار کیئے جانے کا امکان ہے۔

پولیس کو گلستان جوہر سے 12 سال پرانی ملنے والے خاتون ذکیہ کے ڈھانچے کے معاملے میں گڑبڑ نظر آرہی ہے۔ پولیس نے لاش چھپانے کی وجہ ذاتی رنجش یا جائیداد ہتھیانہ تھی کی بناء پر تحقیقات شروع کردیں ہیں۔

گرفتار بھائی محبوب عالم کے بچوں کو بھی شامل تفتیش کئے جانے کا امکان ہے، جن کی گرفتاری بھی متوقع ہو۔

یہ بھی پڑھیں : کراچی : ماں سے محبت، بچوں نے 10 سال تک میت کو دفنانے کے بجائے گھر میں رکھا

پولیس مختلف زاوئیوں سے تحقیق کررہی ہے کہ 12 سال تک لاش کو کیوں چھپایا گیا، کیا بہن بھائی کے درمیان کس بات کی رنجش تھی؟

ایدھی سردخانے میں موجود خاتون ذکیہ کے ڈھانچے کو کسی رشتہ دار نے تاحال وصول نہیں کیا ہے۔

پولیس کو شک ہے کہ ممکنہ طور پر بھائی کے بچوں کو پھوپھی کی لاش کا علم تھا۔ حکام کا کہنا ہے کہ متوفیہ زکیہ اور گرفتار بھائی محبوب عالم ایک ہی بلڈنگ میں رہائش پذیر ہونے کے باوجود 12 سال تک نہیں ملے۔ متوفیہ ذکیہ کے بچوں کی فوتگی کے بعد گرفتار ماموں محبوب گھر آٰیا۔

متعلقہ خبریں