جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

پولیس کا ڈاکٹر ماہا شاہ کی قبر کشائی کے لیئے سیشن جج میرپورخاص کو خط

ڈاکٹر ماہا شاہ

کراچی : ڈیفنس میں ڈاکٹر ماہا شاہ کی موت کے معاملے پر ایس پی انوسٹیگیشن ساؤتھ نے سیشن جج میرپورخاص کو قبر کشائی کے لئے خط لکھ دیا ہے۔

خط کے متن کے مطابق ڈاکٹر ماہا شاہ کی موت کی تفتیش کے لئے قبر کشائی ضروری ہے۔ 18 اگست کو ڈاکٹر ماہا گولی سے زخمی ہوئی، اسپتال منتقلی کے بعد ڈاکٹر ماہا انتقال کر گئی، ڈاکٹر عرفان نے جناح اسپتال کی میڈیکل رپورٹ غلط بنائی ہے۔ ڈاکٹر عرفان ،جنید خان اور وقاص رضوی کو شامل تفتیش کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ڈاکٹر ماہا خود کشی کیس میں گرفتار ملزم عرفان قریشی کی ضمانت منظور

خط میں کہا گیا کہ میڈیکل رپورٹ کے مطابق گولی سر میں بائیں جانب سے لگی اور دائیں جانب سے باہر نکلی۔ ڈاکٹر ماہا کی موت کے حوالے سے اس کے والد نے سوال اٹھائے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قبر کشائی کے لئے دو رکنی تفتیش ٹیم کراچی سے روانہ کردی گئی ہے۔ ٹیم میں آئی او شرافت علی اور ایس آئی او چوہدری امانت علی شامل ہیں۔ مجسڑیٹ کی موجودگی میں قبر کشائی کی جائے گی۔

واضح رہے کہ ماہا کی جانب سے اپنی سہیلی کو بھیجے گئے وائس نوٹ میں ماہا نے بتایا کہ جنید نے اس کی زندگی عذاب کر رکھی ہے۔ اسی وجہ سے خواب آور دوائیں کھانی پڑتی ہیں۔ ڈاکٹر ماہا جنید نامی شخص سے اتنا پریشان تھی کہ اپنے دیگر دوستوں کو اس حوالے سے بتانے کا منع کیا تھا۔

متعلقہ خبریں