جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

زمان پارک میں غیر قانونی آپریشن میں ملوث پولیس افسروں پر مقدمے کرائیں گے: فواد

زمان

لاہور: فواد چودھری کا کہنا ہے کہ پولیس عدالتی فیصلے کو ہوا میں اڑا کر عمران خان کے گھر میں گھسی، غیر قانونی آپریشن میں ملوث پولیس افسروں پر مقدمے کرائیں گے۔

رہنما پی ٹی آئی فواد چودھری کا اپنے ایک ٹوئٹر بیان میں کہنا تھا کہ پی ٹی آئی قانونی ٹیم کا اجلاس آج طلب کیا گیا ہے، پولیس عدالتی فیصلے کو ہوا میں اڑا کر عمران خان کے گھر میں گھسی، عدالتی احکامات کو ہوا میں اڑانا ناقابل معافی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شدید مزاحمت کے بعد زمان پارک کے علاقے کو کلیئر کرلیا ہے: آئی جی پنجاب

فواد چودھری کا کہنا تھا کہ چادر اور چار دیواری کے ہر اصول کو پامال کیا گیا، چوری کی گئی، جوس کے ڈبے تک اٹھا کر لے گئے، معصوم لوگوں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ تمام واقعات پاکستان میں جاری آئینی بحران کا شاخسانہ ہیں، ہائی کورٹ اپنے فیصلوں کا پہرہ دے، غیر قانونی آپریشن میں ملوث پولیس افسروں پر مقدمے کرائیں گے۔

متعلقہ خبریں