جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

پولیس کو مطلوب ایم کیو ایم لندن کے کارندے کی لاش جھاڑیوں سے برآمد

پولیس کو مطلوب

کراچی : پولیس کو مطلوب ملزم آصف صدیقی کی لاش جھاڑیوں سے برآمد ہوگئی۔

کراچی میں قتل و غارت کا نیٹ ورک چلانے والے ایم کیو ایم لندن کے کارندے آصف صدیقی عرف پاشا کی لاش جمالی پل سمیرا چوک جھاڑیوں سے برآمد ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایم کیو ایم لندن کے 3 ٹارگٹ کلر گرفتار

ڈیفنس اور کلفٹن میں ایم کیو ایم لندن کا انچارج آصف صدیقی پولیس سمیت دیگر سیکورٹی اداروں کو مطلوب تھا، ملزم پی ایس پی آفس ناظم آباد آفس پر حملے میں ملوث تھا۔

سیکورٹی اداروں کی تحویل میں موجود دہشت گردوں نے انٹروگیشن کے دوران آصف پاشا کا نام بتایا، آصف پاشا سلیم بجئیم سے بھی رابطے میں بھی تھا۔

متعلقہ خبریں