جی ٹی وی نیٹ ورک
اہم خبریں

رات گئے مختلف علاقوں میں پولیس کی کارروائیاں

کراچی: پولیس نے رات گئے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے ایک مبینہ ٹارگٹ کلر جبکہ1 اسٹریٹ کرمنل کو گرفتار کرلیا۔

کراچی سائٹ سپرہائے وے اور گلشن معمار میں رات گئے ہوئے سرچ آپریشن میں علاقے کے داخلی اور خارجی راستے سیل کر کے گھر گھر تلاشی لی گئی اس دوران ریپڈ رسپاؤنس فورس کے اہلکار بھی موجود تھے۔ دوران آپریشن18مشکوک افراد کو حراست میں لیا گیا جنھیں بعد میں کوائف کی تصدیق کے بعد رہا کردیا گیا۔

جبکہ گلستان جوہر میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مبینہ ٹارگٹ کلر کو دستی بم سمیت گرفتار کرلیا جبکہ ملزم کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے کارروئی کا آغاز کردیا۔

کلری پولیس نے2015سے مطلوب اسٹریٹ کرمنل کو گرفتار کیا پولیس دعوے کے مطابق ملزم کراچی کے مختلف علاقوں میں شہریوں سے لوٹ مار کرتا تھا جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل بھی ہوئی۔

متعلقہ خبریں