جھنگ میں پراڈو گاڑی سے چرس برآمد

جھنگ: پولیس نے ایوب چوک کے قریب ایک پراڈو گاڑی سے کروڑوں روپے مالیت کی چرس برآمد کر لی ہے۔

جھنگ پولیس نے خبر کی اطلاع پر ایک سفید رنگ کی پراڈو گاڑی کا پیچھا کیا جس میں 2 افراد سوار تھے۔ دونوں افراد پراڈو گاڑی کو ایوب چوک کے قریب ایک پٹرول پمپ پر چھوڑ کرفرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ پولیس نے گاڑی میں موجود ایک تھیلے سے چرس کے 19 پیکٹ برآمد کر لئے جن کی مالیت کروڑوں روپے بتائی گئی ہے۔ پراڈو گاڑی کو مزید تلاشی اور تفتیش کے لئے پولیس لائنز منتقل کر دیا گیا ہے۔