جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

پولیس نے کوشش کی لوگ ووٹ کاسٹ نہ کرنے جائیں : امیدوار این اے 75 نوشین افتخار

نوشین افتخار

اسلام آباد : نوشین افتخار کا کہنا ہے کہ میری لڑائی سیٹ کی نہیں بلکہ حلقہ کی ہے، پولیس نے کوشش کی لوگ ووٹ کاسٹ نہ کرنے جائیں۔

الیکشن کمیشن کے باہر مسلم لیگ ن کی امیدوار این اے 75  نوشین افتخار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میری جو یہ لڑائی ہے، صرف سیٹ کی نہیں بلکہ حلقہ کی ہے۔ پولیس نے کوشش کی لوگ ووٹ کاسٹ نہ کرنے جائیں۔

یہ بھی پڑھیں : مسلم لیگ ن کی این اے 75 میں دوبارہ پولنگ کی استدعا، الیکشن کمیشن نے تفصیلات طلب کرلیں

انہوں نے کہا کہ پولیس نے میری چادر اتاری، ڈنڈے مارے۔ دھاندلی اور زور زبردستی اور لوکل مشینری استعمال کی۔ این اے 75 کے لوگ انصاف چاہتے ہیں۔ فائرنگ ہوئی ہے لوگ مرے ہیں۔ مجھے امید ہے الیکشن کمیشن جو بھی فیصلہ دے گا، عوام کے حق میں ہوگا۔

متعلقہ خبریں