جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

پاکستان میں بہت جلد پولیو کا خاتمہ ہوجائے گا: فیصل سلطان

پاکستان

اسلام آباد: ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا ہے کہ ہیلتھ اور پولیو ورکرز کو کورونا سے بچاؤ کیلئے ویکسی نیشن کو یقینی بنارہے ہیں، پاکستان میں بہت جلد پولیو کا خاتمہ ہوجائے گا۔

معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کی زیر صدارت پولیو مانیٹرنگ بورڈ کا اجلاس ہوا، اجلاس میں ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا تھا کہ حکومت ملک سے پولیو کے خاتمے کیلئے پر عزم ہے، پولیو کے خاتمے کیلئے وفاقی اور صوبائی حکومتیں مل کر اقدامات کو یقینی بنارہے ہیں۔ ہیلتھ اور پولیو ورکرز کو کورونا سے بچاؤ کیلئے ویکسی نیشن کو یقینی بنارہے ہیں۔

ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا تھا کہ اب تک 6 لاکھ 7 ہزار ہیلتھ ورکرز کو ویکسین کی پہلی خوراک دی جا چکی ہے، 3 لاکھ 35ہزار ورکرز کو دونوں خوراکیں دی جا چکی ہیں۔ پولیو مہم کی کارکردگی قابل ستائش ہے، کورونا وبا کے باوجود کامیاب پولیو مہم کا انعقاد بڑی کامیابی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ملک بھر میں قومی انسداد پولیو مہم کا آغاز

ان کا کہنا تھا کہ اس سال پولیو کا ایک ہی کیس رپورٹ ہوا ہے، پاکستان میں بہت جلد پولیو کا خاتمہ ہوجائے گا، پولیو کیسز کی کمی میں مانیٹرنگ بورڈ کا اہم کردار ہے۔

انہوں نے کہا کہ سفارشات پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔

متعلقہ خبریں