جی ٹی وی نیٹ ورک
اہم خبریں

سیاسی معاشی استحکام قومی سلامتی کے ضامن ہیں : شیخ رشید

قومی سلامتی کے ضامن

اسلام آباد : عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کا کہنا ہے کہ اسمبلی توڑنا کوئی مسئلہ نہیں، متباہ حال معیشت بچانا اصل مقصد ہے، سیاسی معاشی استحکام قومی سلامتی کے ضامن ہیں۔

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے سماجی میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ عمران خان سے آدھا گھنٹہ تفصیلی ملاقات ہوئی۔ عمران خان کا اندازہ ہے کہ ملک مزید سیاسی عدم استحکام کا متحمل نہیں ہوسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : عمران خان سیاستدان کے لبادے میں ایک آمر ہیں : شیری رحمان

انہوں نے کہا کہ الیکشن ناگزیر ہیں، سیاسی معاشی استحکام قومی سلامتی کے ضامن ہیں۔ الیکشن 2 ماہ پہلے ہوں یا بعد میں، پی ڈی ایم کی سیاست دفن ہوگئی ہے۔ اسمبلی توڑنا کوئی مسئلہ نہیں، متباہ حال معیشت بچانا اصل مقصد ہے۔

متعلقہ خبریں