جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

سیاسی جماعتیں ماہرین کو لائیں اور الیکٹرانک ووٹنگ مشین کو جانچیں: شبلی فراز

اسلام آباد: شبلی فراز کا کہنا ہے کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کو ہیک نہیں کیا جاسکتا، سیاسی جماعتیں ماہرین کو لائیں اور الیکٹرانک ووٹنگ مشین کو جانچیں۔

وفاقی وزیر شبلی فراز کا اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کتے ہوئے کہنا تھا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا ڈیمو دیا جائے گا، الیکٹرانک ووٹنگ مشین انٹرنیٹ سے منسلک نہیں ہے، ٹیکنالوجی کا دور ہے ہمیں آگے بڑھنا ہوگا، الیکٹرانک ووٹنگ مشین کو ہیک نہیں کیا جاسکتا، الیکشن کمیشن فیصلہ کرے گا کہ مشین ان کی ضرورت پوری کرتی ہے یا نہیں۔

شبلی فراز کا کہنا تھا کہ ای وی ایم کو ایک شخص ایک سے زائد بار استعمال نہیں کرسکتا، جس کا ووٹر لسٹ میں نام ہوگا وہی ووٹ ڈال سکے گا، انتخابات میں 18 لاکھ ووٹ ضائع ہوتے ہیں، ای وی ایم میں کسی قسم کی کوئی تبدیلی نہیں کی جاسکتی، الیکشن کمیشن کو بھی نہیں پتا ہوگا کہ مشین کس حلقے میں جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کی الیکٹرانک ووٹنگ مشین بنانے پر شبلی فراز کو مبارکباد

ان کا کہنا تھا کہ ووٹ کاسٹنگ میں 3 فیصد یعنی 18 لاکھ ووٹ ضائع ہوتے ہیں، وزارت سائنس نے دھاندلی کو روکنے کا منفرد حل نکالا ہے، ایک بٹن دبانے پر انتخاب کے تمام نتائج مل جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ای وی ایم میں کسی قسم کی یو ایس بی لگانے کا سسٹم بھی نہیں ہے، فارم 45 کا ایک کیو آر کوڈ بنے گا، سیاسی جماعتیں ماہرین کو لائیں اور الیکٹرانک ووٹنگ مشین کو جانچیں۔

متعلقہ خبریں