جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

سیاسی جماعتیں عید پر عوام سے عید ملنے سے گریز کریں : وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا

عید پر

پشاور : وزیر اعلیٰ محمود خان کا کہنا ہے کہ عوامی نمائندے عید پر اپنے حلقوں اور حجروں میں عوام سے عید ملنے سے گریز کریں۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ کورونا کی موجودہ صورتحال تشویشناک ہے۔ تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین اور منتخب عوامی نمائندے عید پر ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔ عِید پر اپنے حلقوں اور حجروں میں عوام سے عِید ملنے سے گریز کریں۔

یہ بھی پڑھیں : ملک بھر میں کورونا سے مزید 108 افراد جاں بحق

انہوں نے کہا کہ عوامی نمائندے دیگر عوامی اجتماعات سے بھی گریز کریں تاکہ مہلک وباء کے مزید پھیلاؤ کو روکنے میں کامیاب ہو۔ عِید الفطر کے دوران کورونا کے وسیع پیمانے پر پھیلنے کا خدشہ ہے۔ عید پر معمولی سی کوتاہی یا غلفت سے بڑی مشکل سے دو چار ہو سکتے ہیں۔ عوام بھی حکومتی ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنائے۔

متعلقہ خبریں