جی ٹی وی نیٹ ورک
اہم خبریں

سیاسی استحکام ضروری ہے، میثاق معیشت پر الیکشن کے بعد سب مل کر بیٹھیں : شوکت ترین

سب مل کر

اسلام آباد : پی ٹی آئی رہنماء کا کہنا ہے کہ معاشی حالات سیاسی عدم استحکام سے بھی خراب ہوئے ہیں، نئے الیکشن ہوں گے، اس کے بعد سب مل کر بیٹھیں۔

سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میثاق معیشت کی میں نے پہلے بات کی ہے، یہ ایک بڑا معاملہ ہے۔ نئے الیکشن ہوں گے، اس کے بعد سب مل کر بیٹھیں۔

انہوں نے کہا کہ آج کمیٹی میں حکومت کے سامنے حقائق رکھے۔ حکومت کو بتایا مارکیٹ کی کیا ڈیمانڈ ہے۔ ڈالر کی دستیابی کا لوگوں کو علم ہونا چاہیے۔ آپ جب روڈ میپ نہیں دیں گے تو لوگ پریشان ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں :  معیشت دباؤ کے ساتھ 3.5 فیصد رہنے کی پیش گوئی، روپے کی بے قدری مہنگائی کا سبب قرار

ان کا کہنا تھا کہ ڈالر کو مارکیٹ بیس کرنا آئی ایم ایف کی ڈیمانڈ تھی۔ معاشی حالات سیاسی عدم استحکام سے بھی خراب ہوئے ہیں۔ حکومت بھی یہ مان رہی ہے ملک میں سیاسی استحکام نہیں ہے۔ اس صورتحال میں کوئی حکومت پر یقین نہیں کرے گا۔ اس کا ایک ہی حل ہے فوری انتخابات کرائے جائیں۔

شوکت ترین کا مزید کہنا تھا کہ ایف آئی اے کا کوئی نوٹس نہیں آیا، نوٹس ملتا تو پیش ہوتا، ٹی وی پر چلی خبروں پر ایف آئی اے کے پاس نہیں جاؤں گا۔ میں نے کوئی چوری نہیں کی۔

متعلقہ خبریں