جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

بلوچستان کے 32 اضلاع میں بلدیاتی الیکشن کے لیے پولنگ جاری

پولنگ

کوئٹہ: بلوچستان کے 32 اضلاع میں بلدیاتی الیکشن کے لیے پولنگ جاری ہے۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق چیف الیکشن کمشنرمرکزی کنٹرول روم سے خود مانیٹرنگ کررہے ہیں، کنٹرول روم کو اب تک کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی ہے۔

ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ کسی شکایت کی صورت میں کنٹرول روم سے رابطہ کیا جائے، پولنگ کا عمل شام 5 بجے تک بغیر وقفے کے جاری رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں: کوشش ہے زیادہ سے زیادہ عوام بلدیاتی انتخابات میں حصہ لیں : ترجمان بلوچستان حکومت

چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ پولنگ میں کسی قسم کی مداخلت کو برداشت نہیں کیا جائے گا، عوام بے خوف و خطر گھروں سے نکلیں اور ووٹ ڈالیں، خواتین کو ووٹ ڈالنے سے روکنے پر قانونی کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں