جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

پی ایس 70 ماتلی میں ضمنی انتخاب کے لیئے پولنگ کا آغاز

پی ایس 70 ماتلی

ماتلی : پی ایس 70 ماتلی میں ضمنی انتخاب کے لیئے پولنگ شروع ہوگئی۔

سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 70 ماتلی میں ضمنی انتخاب کے لیئے پولنگ کا عمل شروع ہوگیا ہے، جس میں 6 امیدوار حصہ لے رہے ہیں، ضلعی انتظامیہ نے ضمنی انتخاب کی تمام تیاریاں مکمل کرلیں۔

حلقے میں رجسٹرڈ ووٹوں کی تعداد ایک لاکھ 66 ہزار 809 ہے، جن میں سے مرد ووٹر 91 ہزار 587 اور خواتین ووٹرز 75 ہزار 222 ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : الیکٹرونک ووٹنگ مشینیں متعارف، سیاسی جماعتوں کو دیکھنے کی دعوت

پی ایس 70 میں 123 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں، جس میں 41 پولنگ اسٹیشن حساس اور 12 انتہائی حساس قرار دیئے گئے ہیں۔

نشست پی پی کے ممبر صوبائی اسمبلی بشیر احمد ہالیپوٹا کے انتقال کے بعد خالی ہوئی تھی۔

متعلقہ خبریں