جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

پلاسٹک کی تھیلیوں پر پابندی عائد؛ کلفٹن کنٹونمنٹ

کراچی: پلاسٹک کی تھیلیوں پر کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن کی جانب سے پابندی عائد کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق کنٹونمنٹ بورڈ نے کمرشل مارکیٹ کے دکانداروں کو پلاسٹک بیگ میں سوداسلف فروخت نہ کرنے اور مکینوں کو بھی پلاسٹگ بیگ ختم کرنے کا اعلان جاری کردیا۔

ترجمان سی بی سی کے بیان میں کلفٹن کے تمام مکینوں کو مطلع کیا گیا کہ پولیتھن بیگس کا استعمال ختم کر کے کپڑے یا کاغذ کے بیگ استعمال کریں، کیونکہ پلاسٹک بیگ آلودگی اور ماحول کی تباہی کاسبب بن رہا ہے جبکہ دوسری جانب سیوریج کا نظام بھی بری طرح متاثر ہورہا ہے۔ سمندری حیات اور انسانی جانوں کے لیے بھی شدید ترین خطرہ ہے، کیونکہ یہ مائیکروپلاسٹک میں تبدیل ہوکر ماہی گیری کے ذریعے انسانی خوراک میں شامل ہورہا ہے۔جو کہ انسانی صحت کے لئے نقصاندہ ہے۔

جس کے باعث 5 اپریل 2019 سے پلاسٹک بیگ استعمال کرنے والوں کے خلاف کاروائی جائے گی اور بھاری جرمانے عائد کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں