جی ٹی وی نیٹ ورک
انٹرٹینمنٹ

پاپ گلوکارہ نازیہ حسن کی 56 ویں سالگرہ

حسن

کراچی: نازیہ حسن پاکستانی موسیقی کا ناقابل فراموش نام ہیں، ان کے مداح آج ان کی 56 ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔

نازیہ حسن کو برصغیر میں پاپ موسیقی کے بانیوں میں شمار کیا جاتا ہے، تین اپریل 1965 کو کراچی میں آنکھ کھولنے والی نازیہ حسن نے فنی سفر کا آغاز مشہور پروگرام سنگ سنگ چلیں سے کیا۔

پاکستان میں پاپ موسیقی کو حقیقی معنوں میں روشناس کرانے کا سہرا بھی نازیہ حسن اور ان کے بھائی کو جاتا ہے۔

انہوں نے بھارتی فلم ’’قربانی‘‘ کا مشہور گانا ’’آپ جیسا کوئی میری زندگی میں آئے‘‘ گیا اور بھارتی فلم فیئر ایوارڈ حاصل کرنے والی واحد پاکستانی گلوکارہ بنیں۔

یہ بھی پڑھیں: شہزاد رائے نے نازیہ حسن کا گانا گا کر گلوکارہ کی یاد تازہ کردی

ان کا البم ’’ڈسکو دیوانے‘‘ ریلیز ہوا تو اس کی فروخت اور مقبولیت نے نئے ریکارڈ قائم کیے اور دنیا بھر میں مقبول ہوا۔

پہلے البم کے بعد نازیہ كے 4 مزید البم آئے جن میں’’بوم بوم ‘‘، ’’ینگ ترنگ‘‘، ’’ہاٹ لائن‘‘ اور ’’کیمرہ کیمرہ ‘‘شامل ہیں۔

صنعت کارمرزا اشتیاق بیگ سے ان کی شادی ناکام رہی، پھیپھڑوں کے سرطان کے باعث وہ محض چھتیس سال کی عمرمیں لندن کے اسپتال میں زندگی کی بازی ہارگئیں۔

متعلقہ خبریں