پاپ گلوکارہ نکی مناج کا سعودیہ عرب میں گلوکاری سے انکار

ریاض : مشہور پاپ گلوکارہ نکی مناج نے سعودیہ عرب میں گلوکاری سے انکار کردیا ہے۔

اپنے بیان میں فحش گلوکاری کے لئے مشہور نکی مناج کا کہنا تھا کہ سعودی عرب میں خواتین حقوق کی پامالی کا سلسلہ جاری ہے، انہوں نے کنسرٹ کا اعلان اس مسئلے کی طرف توجہ کے لئے کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ اب وہ ایسے ملک میں کوئی کنسرٹ نہیں کرنا چاہتی ہیں، جہاں انسانی حقوق کی خلاف وزریاں عام ہیں اور خواتین کے ساتھ امتیازی سلوک کیا جاتا ہے۔