جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

لاہور میں مثبت کیسز کی شرح میں کمی آئی ہے: یاسمین راشد

لاہور کورونا

لاہور: یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ لاہور انتظامیہ ایس او پیز پر عملدرآمد کرانے پر مبارکباد کی مستحق ہے، لاہور میں مثبت کیسز کی شرح میں کمی آئی ہے۔

وزیرصحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کا لاہور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ڈی ایچ کیو اسپتالوں میں تمام سہولیات مہیا کی گئی ہیں، صوبے بھر میں ہر قسم کے اجتماعات پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ لاہور انتظامیہ ایس او پیز پر عملدرآمد کرانے پر مبارکباد کی مستحق ہے، لاہور میں مثبت کیسز کی شرح میں کمی آئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا وائرس؛ لاہور میں 55 مقامات پر لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا

یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ رمضان بازار سمیت مارکیٹس صبح 9 سے شام 6 بجے تک کھلے ہیں، سرکاری اسپتالوں میں 758، پرائیویٹ اسپتالوں میں 391 مریض ہیں، آج 81 فیصد وینٹی لیٹرز پر مریض موجود ہیں۔ گوجرانوالہ میں 100 فیصد وینٹی لیٹرز زیر استعمال ہیں، آج 5 وینٹی لیٹرز مزید گوجرانوالہ بھیج رہے ہیں۔

وزیر صحت پنجاب کا کہنا تھا کہ پرائیویٹ اسپتال بھی کورونا سے نمٹنے کیلئے صوبائی حکومت کی مدد کررہے ہیں، مجموعی طور پر وینٹی لیٹرز کا استعمال 51 فیصد ہے، کل 78ہزار لوگوں کو کورونا ویکسین لگائی گئی،این سی اوسی نے ہمیں روزانہ 80 ہزار ویکسی نیشن کا ہدف دیا ہے، ہیلتھ کیئر ورکرز کیلئے ہر اسپتال میں ویکسین موجود ہے۔

متعلقہ خبریں