پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت آغاز کے بعد مثبت اختتام

کراچی : پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت آغاز کے بعد مثبت اختتام، 100 انڈیکس میں 166 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز 166 پوائنٹس کا اضافےسے 100 انڈیکس 37 ہزار 504 پر بند ہوا جبکہ 30 انڈیکس 102 پوائنٹس کے اضافے سے 17 ہزار 753 پر پہنچ گیا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے لئے بیل آوٹ پیکیج کی خبروں اور ریفانئری، سیمینٹ سیکٹرز میں کاروباری سرگرمیوں نے مارکیٹ پر مثبت اثرات مرتب کیے، آج 17.2 کڑور شئیرز کا کاروبار ہوا، جن کی مالیت 6.15 ارب روپے سے زائد کی رہی ہے۔