جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

ٹرین سروس مکمل بند یا محدود کرنے کا امکان

بند یا محدود

لاہور : کورونا وائرس کے باعث ٹرین سروس مکمل بند یا محدود کرنے کا امکان ہے۔

ملک میں کورونا وائرس کی تیسری لہر کے بڑھتے پھیلاؤ کے پیش نظر پاکستان ریلوے کے آپریشن کو بند کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔ تمام ریل گاڑیاں اس وقت ستر فیصد گنجائش کے ساتھ چل رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : سندھ حکومت کا سرکاری دفاتر اور اسکول، کالجز سمیت تمام تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ

ریلوے ذرائع کے مطابق این سی او سی کی ہدایت پر عملدرآمد کیا جارہا ہے، ہدایات کی روشنی میں ہی ٹرینوں کا شیڈول ترتیب دیا گیا ہے۔

گزشتہ برس بھی این سی او سی کی ہدایت پر آپریشن بند کردیا گیا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر این سی او سی نے فیصلہ کیا تو آپریشن بند یا محدود کردیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں