جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

پیٹرول کی قیمت میں اضافے کا امکان

پیٹرول

اسلام آباد: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کی سفارشات پیٹرولیم ڈویژن کو موصول کردی گئی۔

ذرائع کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 27 پیسے فی لیٹر کمی کی تجویز کی گئی ہے، جبکہ اوگرا نے پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے 71 پیسے فی لیٹر اضافے کی تجویز کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت نے پیٹرول پر سیلز ٹیکس میں مزید کمی کردی

ذرائع کا کہنا ہے کہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 35 پیسے، لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 24 پیسے فی لیٹر اضافے کی تجویز کی گئی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا حتمی فیصلہ وزیراعظم کی مشاورت کے بعد ہوگا، نئی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا نوٹیفکیشن وزارت خزانہ جاری کرے گی۔

متعلقہ خبریں