جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

آئی سندھ اور وزیر اعظم کی ملاقات، کلیم امام کو سیکرٹری نارکوٹکس کنٹرول لگائے جانے کا امکان

سیکرٹری نارکوٹکس

اسلام آباد : آئی سندھ کلیم امام کو سیکرٹری نارکوٹکس کنٹرول لگائے جانے کا امکان ہے۔ کلیم امام نے وزیر اعظم سے ہونے والی ملاقات میں اپنے تحفظات سے آگاہ کیا۔

آئی جی سندھ کلیم امام نے وزیراعظم عمران سے ملاقات کی۔ ملاقات میں نئی ذمہ داری پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کا دورانیہ تقریباً 10 منٹ رہا۔ ملاقات کے دوران صوبے کی مجموعی صورتحال پر بریفنگ دی گئی ہے۔

آئی جی سندھ نے اپنے تحفظات بتائے اور سندھ میں سیاسی صورتحال اور پولیس کو مشکلات کا بھی بتایا۔

یہ بھی پڑھیں : پی پی رہنماء کو اسکواڈ کی گاڑی دینے پر آئی جی سندھ نے ایس پی عمر کوٹ کے خلاف خط لکھ دیا

ذرائع کے مطابق آئی جی نے سندھ حکومت کے افراد کے خلاف ہونے والی کارروائی سے آگاہ کیا۔ آئی جی سندھ نے کہا کہ پولیس نے کابینہ ارکان کے خلاف کارروائی شروع کی تو سندھ حکومت میرے خلاف ہوگئی۔ میں نے اپنا کام نیک نیتی سے کیا ہے، میرا ٹریک رکارڈ سب کے سامنے ہے۔

کلیم امام نے وزیر اعظم کو بتایا کہ میں نے کبھی ذاتیات کو میرٹ پر ترجیح نہیں دی۔ حکومت پاکستان کا ملازم ہوں، پاکستان کے آئین کے مطابق کام کرنے کا پابند ہوں۔ حکومت پاکستان مجھے جہاں تعینات کرے، مجھے کوئی اعتراض نہیں۔

وزیراعظم نے کلیم امام کو وفاق میں اہم ذمہ داریاں دینے کا عندیہ دے دیا۔ کلیم امام کو سیکرٹری نارکوٹکس کنٹرول لگائے جانے کا امکان ہے۔

متعلقہ خبریں