جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

مقبوضہ کشمیر میں وزیر اعظم اور آرمی چیف کے پوسٹرز چسپاں

اعظم اور آرمی

اسلام آباد : مقبوضہ کشمیر کے مختلف مقامات پر وزیر اعظم عمران خان اور آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کے پوسٹرز چسپاں کردیئے گئے۔

حق خودارادیت فورم کی جانب سے جمعہ کے روز مقبوضہ کشمیر کے وسطی اضلاع سری نگر، بڈگام جنوبی کشمیر کے پلوامہ، اسلام آباد، انت ناگ، شوپیاں، کلگام اور شمالی کشمیر کے بانڈی پورہ اور ہندوارہ کپواڑہ اضلاع میں پوسٹرز چسپاں کئے گئے ہیں۔

پوسٹر پر وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کی تصاویر اور بیانات درج ہیں، جس میں وزیر اعظم کو کشمیروں کا سفیر قرار دیا گیا ہے۔ پوسٹر میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ کشمیری عوام کو ان کا پیدائشی حق خودارادیت دیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں : بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی، مزید 4 کشمیری نوجوان شہید

پوسٹر میں آرمی چیف کا بیان تحریر کیا گیا ہے کہ کشمیری عوام بہادری سے بھارتی مظالم کا مقابلہ کررہے ہیں۔ کشمیری عوام کو کبھی بھی تنہاء نہیں چھوڑیں گے۔

حریت رہنماء عبدالحمید لون نے کہا کہ ہم پاکستان کے سیاسی،اخلاقی اور سفارتی مدد کے شکرگزار ہیں۔ کشمیری عوام قابض فوجی قبضے سے آزادی چاہتے ہیں۔ تنازعہ کشمیر کا پائیدار اور واحد حل استصواب رائے میں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں پوسٹرز لگنا کشمیریوں اور پاکستان کے مضبوط اور لازوال رشتے کا ثبوت ہے۔ کشمیری عوام استحکام پاکستان کی جدوجہد کررہے ہیں۔ کشمیر کے بغیر پاکستان نامکمل ہے۔

متعلقہ خبریں