جی ٹی وی نیٹ ورک
دنیا

بھارت کے اصل چہرے کو بے نقاب کرنے کے لئے مقبوضہ کشمیر میں پوسٹرز لگ گئے

بھارت کے اصل چہرے کو

سری نگر : مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے اصل چہرے کو بے نقاب کرنے کے لئے پوسٹر چپساں کردیئے گئے۔

مودی کی زیر قیادت فاشسٹ بھارتی حکومت نے بین الاقوامی برادری کو گمراہ کرنے کے لئے یورپی اور افریقی پارلیمنٹیرین کے ایک گروپ کو مقبوضہ کشمیر کا دورہ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : انسانی حقوق کمیشن کا مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر تحقیقات کا مطالبہ

اس متوقع دورے پر حریت یوتھ فورم جموں و کشمیر کی جانب سے بھارت کے اصل چہرے کو بے نقاب کرنے کے لئے شائع کردہ پوسٹر جگہ جگہ آویزاں کیئے گئے ہیں۔

پوسٹر میں نعرہ درج ہے کہ اقوام متحدہ اور یورپی یونین جاگے، ہم آزادی چاہتے ہیں، کشمیر دنیا کی توجہ چاہتا ہے۔

متعلقہ خبریں