کراچی : بجلی کے بریک ڈاؤن سے پانی کی لائن پھٹنے سے شہر کو سپلائی معطل

کراچی: ایک بار پھر کراچی میں پانی کا نیا بحران پیدا ہوگیا، دھابیجی میں لائن پھٹنے سے بیس ملین گیلن پانی فراہم نہیں کیا جاسکا۔

دھابیجی پمپنگ اسٹیشن میں بجلی کے بریک ڈاؤن سے بہتر (72) انچ لائن پھٹ گئی، جس کے باعث کراچی کو پانی کی سپلائی جزوی طور پر معطل ہوگئی۔ شہر کو صرف 20 ملین گیلن ہی پانی فراہم کیا جا سکا ہے۔

واٹربورڈ حکام کے مطابق بریک ڈاؤن سے پھٹنے والی پائپ لائن کی مرمت کا کام جاری ہے، بجلی 4 سے ساڑھے 4 بجے تک معطل رہی۔