جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

پاور ڈویژن کی 2002 کی پاور پالیسی والے آئی پی پیز کو ادائیگیاں روکنے کی سفارش

پاور پالیسی والے

اسلام آباد : پاور ڈویژن نے 2002 کی پاور پالیسی والے آئی پی پیز کو ادائیگیاں روکنے کی سفارش کردی۔

ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق 2002  کی پاور پالیسی کے تحت لگنے والے آئی پی پیز کو واجبات کی ادائیگی روکی جائے۔ نیب کی تحقیقات مکمل ہونے تک آئی پی پیز کو ادائیگیاں نہ کی جائیں۔

پاور پالیسی والے تمام آئی پی پیز کے ساتھ ثالثٰی معاہدوں پر بھی کام روکنے اور آئی پی پیز کے نظرثانی ٹیرف بھی معطل کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : کراچی الیکٹرک کی بجلی مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ مؤخر

نیپرا 2002 کی پَاور پَالیسی والے آئی پی پیز کا نظرثانی ٹٰیرف جاری کرچکا ہے۔ پاور ڈویژن آئی پی پیز کو 1994 اور 2006 کے معاہدوں کے مطابق ادائیگیاں کی جائیں۔ سمری پر کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹٰی فیصلہ کرے گی۔ آئی پی پیز کی زائد وصولیوں پر نیب تحقیقات کررہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب سے آئی پی پیز کے ساتھ ہونے والے مذاکرات اور معاہدوں کی توثیق کی بھی درخواست کی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں