کراچی کنگز پی ایس ایل کے ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئی

کراچی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 4 کے ایلیمنیٹر میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے دلچسپ مقابلے کے بعد کراچی کنگز کو شکست دیکر پی ایس ایل کے ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں آج کھیلے گئے میچ میں کراچی کنگز کے نے ٹاس جیت کر اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف پہلے خود بیٹنگک کرنے کا فیصلہ کیا۔ اننگز کےآغاز میں کراچی کنگز کی جانب سے بابراعظم اور کولن منرو نے کیا اور 52 رنز کا جارحانہ آغاز فراہم کیا۔ جس میں کولن منزو نے 32 رنز کئے جبکہ بابر اعظم نے 42 رنز اسکور کئے۔

لیونگسٹن تیس، انگرم تیئیس ، اور عمر خان بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹے، کپتان عماد وسیم 13اور عثمان شنواری ایک رن بنا کر ناٹ آؤٹ ہوگئے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے نوجوان پیسر محمد موسیٰ نے 3 شکار کیے، فہیم اشرف نے 2، شاداب خان، رومان رئیس نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

جواب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم سے اننگز کا آغاز لیوک رونکی اور کیمرون ڈیلپورٹ نے کیا اورلیوک رونکی 5 رنز بنا کر آوٹ ہوگئے، کیمرون ڈیلپورٹ نے 38 رنز کی اننگز کھیلی۔ جب کہ ایلکس ہیلز نے 41 اور حسین طلعت نے 32 رنز کی اننگز کھیلی۔

آخری اوور میں فہیم اشرف اور آصف علی نے جارحانہ اننگز کھیلتے ہوئے اپنی ٹیم کو فتح دالائی۔ اور کراچی کنگز کو پی ایس ایل کے ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا۔ اب اسلام آباد یونائیٹڈ کل پشاور زلمی سے ٹکرائے گی اور میچ جیتنے والی ٹیم فائنل میں کوئٹہ سے مقابلہ کرے گی