جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

ملک میں بجلی بریک ڈاؤن ایک انسانی غلطی سے ہوا: عمر ایوب

عمر

اسلام آباد: ملک میں بجلی بریک ڈاؤن ایک انسانی غلطی سے ہوا، غفلت برتنے والے ملازمین کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے۔ وفاقی کابینہ میں عمر ایوب کی وضاحت، وزیراعظم وزیر توانائی کی کارکردگی سے ناخوش۔

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں ہفتے کی رات کو ملک گیر بجلی بریک ڈاؤن سے متعلق ابتدائی رپورٹ پیش کی گئی۔

عمر ایوب نے کابینہ کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ بجلی بریک ڈاؤن ایک انسانی غلطی سے ہوا، غفلت برتنے والے ملازمین کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسامہ ستی واقعے کو مثالی بنائیں گے، کیس میں انصاف ہوگا: وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے وزراء کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وزراء اپنی کارکردگی اور وزارتوں پر گرفت بہتر بنائیں۔ وزیراعظم عمران خان وزیر توانائی عمر ایوب کی کارکردگی سے بھی ناخوش نظر آئے۔

عمران خان نے کہا کہ شہریوں کے مسائل سے جڑی وزارتوں کے پاس غلطی کی گنجائش نہیں ہونی چاہیئے۔

متعلقہ خبریں